ماورہ حسین کے پاکستان شوبز انڈسٹری میں کتنے سال مکمل ہو گئے؟

image
ہر دل عزیز اداکارہ ماورہ حسین کے پاکستان شوبز انڈسٹری میں10 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انڈسٹری میں10 سال مکمل ہونے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mawra Hocane (hussain) (@mawrellous)

انسٹاگرام پر اداکارہ ماورہ نے اپنے کیرئیر کے سب سےپہلےڈرامے کی ویڈیوکلپ شیئر  کی ہے۔

اداکارہ ماورہ نے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ ’نومبر 2011 میں انہوں نے اپنا سب سے پہلا ڈرامہ شوٹ کروایا تھا‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ’یہ پہلا سین ہے جو انہوں نے شوٹ کروایا تھا اور یہ  فروری 2012 میں نشر ہواتھا‘۔

ماورہ حسین نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’ 10 سال میں تقریباً 25 پروجیکٹس کرنے بعد وہ اپنے تمام مداحوں کی شکر گزارہیں‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اس زندگی کے لیےاور ایسے سفر کے لیے جو کہ ان کی خواہش سے بھی زیادہ ہے‘۔

ماورہ حسین نے بتایا کہ ’ایک اداکارہ ہونا ان کی سب سے بڑی خوشی ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ انہوں نے اس سفر میں بہت کچھ سیکھا، ترقی کی ، اور ایڈونچر سے بھی لطف اندوز ہوئیں‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اس سفر میں بہت سےخوبصورت اتار چڑھاؤ اور بہت سے گہرے تاریک نشیب و فراز بھی دیکھے لیکن وہ آج جو کچھ بھی ہیں اسی وجہ سے ہیں جس سے وہ اس گزشتہ دہائی میں گزری ہیں‘۔

انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی پوسٹ کے اختتام میں لکھا کہ وہ آج جو زندگی گزار رہی ہیں وہ سب ان کے مداحوں کی دعاؤں،سپورٹ، اور تنقید کی وجہ سے ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہیں مداحوں نےنے شمار پیار دیا ہے، شکریہ شکریہ شکریہ۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.