کرونا کاڈر،بھارت نےجنوبی افریقہ سےسیریز ملتوی کردی

image

افریقی ممالک سے کرونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ سیریز کو ملتوی کردیا گیا۔

کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے سامنے آنے کے بعد آئی سی سی نے ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر ملتوی کردیا تھا جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈویژن ٹو کے میچز میں کچھ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کی وجہ سے سیریز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 انٹرنیشنلز میچز کی سیریز کھیلنا تھی جس کا آغاز رواں ماہ 1 دسمبر سے ہونا تھا۔

دوسری جانب بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے سیریز کو ملتوی کرنے کی تصدیق کی ہے۔ سیکرٹری جے شاہ کا کہنا تھا کہ دو طرفہ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کی جنوبی افریقا روانگی اب حکومتی اجازت سے مشروط ہے جس کی وجہ سے اب یہ سیریز بعد میں کھیلی جائے گی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.