سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ٹینس میں دفاعی چمپئین نومی اوساکا نے کولمبیا کی کمیلا اوساریو کو باآسانی شکست دے دی۔
آسٹریلین اوپن ٹینس 2019 کی چمپئین نے پہلے سیٹ مین 0-5 سے کمیلا اوساریو کے خلاف برتری حاصل کی، انہوں نے 3-6 ، 3-6 سے دونوں سیٹ میں کامیابی حاصل کی۔نومی اساکا چار ماہ کے طویل وقفے کے بعد ٹینس کورٹ میں واپس آئیں ہیں ۔ 24 سالہ نومی اساکا ایونٹ میں 13 ویں نمبر کے طور پر شرکت کر رہی ہیں۔کامیابی کے بعد نومی اساکا نے کہا کہ انہوں نے بہت اچھا کھیلا ، میں نے میلبرن میں 24 میں 23 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔نومی نے کہا کہ مجھے گرم ماحول پسند ہے اور جب میں یہاں پہنچی تو سب نے نہایت گرمجوشی سے میرا استقبال کیا، مجھے یقین ہے کہ اس کا مجھ پر مثبت اثر پڑے گا۔ Square Adsence 300X250