اومی کرون کے کیسز میں اضافہ، لیکن اسکول بند نہیں ہوں گے

image

اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے باوجود اسکول بند نہیں ہوں گے، تعلیمی سلسلہ بحال رہے گا۔ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے اسکول بند کرنے کا امکان رد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بچے اسکول سے چھٹیوں کا مت سوچیں، ان کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت  پنجاب  بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، بچوں کی  تعلیم کا پہلے ہی بہت زیادہ نقصان  ہو گیا، جب تک باقی تمام چیزیں بند نہیں ہوتیں، اسکولز بند نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ سال کا سارا کیلنڈر پہلے ہی بنا ہوتا ہے، اسکولوں کی سرگرمیاں بہت زیادہ ہیں۔

مراد راس نے مزید کہا کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی، اب حکومت نے ویکسی نیشن کی استعداد بہت بڑھا دی ہے۔

 


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.