پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا آفیشل ترانہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل7 کا ترانہ 22 جنوری سے 24 جنوری کے درمیان ریلیز کئے جانے کا امکان ہے جبکہ تاخیر کی وجہ کوویڈ کو قرار دیا جارہا ہے۔پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔اس سے قبل پی سی بی نے ایک ہفتہ قبل اپنی پریس ریلیز میں کہا تھا کہ آفیشل ترانہ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گااور ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بجایا جاتا رہے گا۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ عاطف اسلم پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ گنگنائیں گے جبکہ آئمہ بیگ نے گزشتہ ایڈیشن کا آفیشل ترانہ “گروو میرا” بھی گنگنایا تھا۔