جولائی تانومبرگاڑیوں سمیت11بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ

image

مالی سال 22-2021 کے پہلے 5 ماہ میں گاڑیوں سمیت 11 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق موجودہ مالی سال جولائی تا نومبر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.26 فيصد اضافہ ہوا۔ کار سازی کی صنعت 34 فيصد اضافے کے ساتھ سرفہرست رہی، جولائی تا نومبر  گاڑیوں، جیپ کی پیداوار 90 ہزار 937 یونٹ تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 53 ہزار 779 گاڑیاں اور جیپیں تیار ہوئی تھیں۔

اس کےعلاوہ ليدر مصنوعات، لوہے، اسٹيل، لکڑی اور دواؤں کي پيداوار ميں بھی اضافہ ہوا جبکہ موٹرسائیکلز اور بسوں کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق لوہے اور اسٹیل کی پیداوار 25 فیصد بڑھی جبکہ لیدر مصنوعات اور پیپر بورڈ کی پیداوارمیں 8 فیصد اورکیمیکلز کی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کےعلاوہ لکڑی، فوڈ بیورجز، دواؤں اور انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوار بھی بڑھ گئی۔

کھاد، الیکٹرانکس، ربڑ مصنوعات اور منرل پروڈکٹس کی پیداوار کے لیے مالی سال کے پہلے 5 ماہ اچھے ثابت نہ ہوسکے جبکہ ٹریکٹرز، ٹرکوں اورلائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا۔

دوسری جانب بسوں، موٹرسائیکلز، چینی، سیمنٹ، گھی اور ڈیزل انجن کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق صنعتی شعبے کی مجموعی پیداوار گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریبا نصف ریکارڈ کی گئی البتہ اکتوبر 2021 کے مقابلے نومبر میں صنعتی پیداوار 1.91 فیصد بڑھی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.