چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 31 کروڑ ڈالر سے متجاوز

image

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 31 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال یکم جولائی سے 31 دسمبر تک پاکستان نے دنیا کے مختلف ملکوں میں 31 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کی چمڑے کی مصنوعات برآمد کیں۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 29 کروڑ 22 لاکھ دالرز سے زائد مالیت کی چمڑے کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پہلی ششماہی میں لیدر گارمینٹس کی برآمدات میں 9.73 جب کہ چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں 9.13 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: سیمنٹ کی برآمدات میں کمی

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں لیدر گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 16 کروڑ 77 لاکھ جب کہ چمڑے کے دستانوں کی برآمدات کا حجم 14 کروڑ 26 لاکھ ڈالر سے زائد رہا۔

مالی سال 22-2021 کے چھٹے مہینے (دسمبر 2021 ) میں 5 کروڑ 31 لاکھ ڈالرز سے زائد کی چمڑے کی مصنوعات برآمد کی گئیں جب کہ گزشتہ سال اسی مہینے میں 5 کروڑ 21 لاکھ ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیے: ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 26 فیصد اضافہ

دوسری جانب ماہانہ بنیادوں پر دسمبر کے مہینے میں چمڑے کے مصنوعات کی برآمدات میں نومبر کے مقابلے میں 11 فیصد کمی دیکھی گئی ہے، نومبر میں چمڑے کے مصنوعات کی برآمدات کا حجم 5 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز تھا۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.