یو ایس بی اور پنکھے کے ساتھ ’ اسمارٹ ماسک‘ متعارف

image

کورونا کے دوران پیدا ہونے والی صورت حال نے فیس ماسک کو روزمرہ کی زندگی کا اہم حصہ بنا دیا ہے۔

دنیا بھر میں فیس ماسک کو ہر جگہ ضروری قرار دییے جانے کے بعد سے نت نئے ڈیزائن کے ساتھ ماسک مارکیٹ میں پیش کر دیے گئے ہیں۔

حال ہی میں بلٹ ان ایئر پیوریفائر، بیٹری، یو ایس بی اور دیگر اسمارٹ فیچر کے ساتھ ایک ماسک کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس ماسک کو برقی مصنوعات بنانے والی کثیر القومی کمپنی فلپ کی جانب سے ایجاد کیاگیا ہے۔ اس بابت کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ماسک تمام تر اسمارٹ فیچرز کے ساتھ ساتھ 4 مرحلوں تک ہوا کو فلٹر کرنے کا فریضہ بھی سر انجام دینے کا اہل ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دافع آلودگی ماسک اطراف میں موجود 95 فیصد اجسام اور بیکٹریا کو ختم کرکے استعمال کنندہ کو صاف ہوا فراہم کرتا ہے۔

اس ماسک کی اوپری سطح پر ایک پنکھا بھی دیا گیا ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح کو کم کرتے ہوئے ہوا میں نمی کے تناسب میں بھی کمی کرتا ہے۔

استعمال کنندگان پنکھے کی رفتار کو اپنی مرض سے سیٹ کرنے کے ساتھ اس میں فوجود فلٹر کو ضرورت پیش آنے پر تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔

 اس ماسک کو ایمیزون پر 90 ڈالر پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.