پی ایس ایل ترانہ 2022: ’عاطف اسلم کی وجہ سے کچھ نہیں بول سکتی‘

image
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کا آفیشل ترانہ عاطف اسلم اور عائمہ بیگ کی آواز میں جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ گذشتہ روز ریلیز کیا گیا جس کو کئی صارفین نے ناپسند کرتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ گذشتہ شب سے ہی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر ترانے کو لے کر ٹرینڈ زیر گردش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ، مداحوں کو ایک بار پھر علی ظفر کی یاد ستانے لگی

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویبسائٹ ٹوئٹر پر بھی مختلف ٹرینڈز زیر گردش ہیں جس میں ایک طرف تو صارفین اس ترانے کو لے کر مزاق بنارہے ہیں تو دوسری جانب کچھ ایسے مداح بھی ہیں جو ترانے کو ناپسند کرنے کے باجود عاطف اسلم کی وجہ سے خاموش ہیں۔

ایک صارفہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا ترانہ سننے کے بعد کوئی تبصرہ نہیں کرسکتی جبکہ تبصرہ نہ کرنے کی وجہ انہوں نے عاطف اسلم کو قرار دیا۔

After Listening To PSL Anthem..Not commenting just bcz of Atif Aslam❤️

But i feel Ali Zafar's anthem is still unbeatable..✌🏻#PSLAnthem pic.twitter.com/4RjkzmWJJt

— Aaa (@higoodvibe) January 24, 2022

Anthem kesa he ye important nahi he, humara Atif Aslam usme he ye important he! ❤️😌#PSLAnthem #PSL2022 pic.twitter.com/c0mt6r90iD

— Ibtisam Malik (@IbtisamMalik10) January 25, 2022

صارفہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ علی ظفر کا ترانہ اب بھی ناقابل شکست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 کے ترانے کے بارے میں محمد آصف کا کیا کہنا ہے؟

دوسری جانب ترانہ ریلیز ہونے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر جنگ چھڑی ہوئی، جہاں ایک طرف اس ترانے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو وہیں مداح اس ترانے کا موازنہ گذشتہ پی ایس ایل کے ترانوں سے کررہے ہیں۔

Which one is Your favorite #PSLAnthem !! pic.twitter.com/bBwPXkZBI7

— 𝐀𝐰𝐚𝐢𝐬 𝐓𝐰𝐞𝐞𝐭𝐬 🇵🇰 (@iam_Awaiss) January 24, 2022

Genine #PSLAnthem #AliZafar pic.twitter.com/n7WGDts8Kd

— SM Abdullah (@smabdullah) January 25, 2022

After listening PSL 7 Anthem .

Le Pakistani to Groove Mera #PSLAnthem #AtifAslam #PSL7 pic.twitter.com/XL8ddrmRor

— Tehseen Qasim (@Tehseenqasim) January 25, 2022

After listening #PSLAnthem Pakistani experts landing on Social media to post and Tweet " is se acha to pechly Saal wala anthem tha " pic.twitter.com/36WB0oiB28

— Tehseen Qasim (@Tehseenqasim) January 25, 2022

واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی پی ایس ایل 6 کے ترانے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ یہ ترانہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز کی گائیکی پر مبنی تھا۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.