ڈاکٹر عافیہ سے جیل میں ملاقات کرائی جائے، اہلِ خانہ کی عدالت سے استدعا

image

ڈاکٹر عافیہ کے اہلِ خانہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی  سے جیل میں ملاقات کرائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی اہلِ خانہ کی ملاقات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزارکی جانب سےخرم لاکھانی ایڈووکیٹ نے عدالت میں اپنا وکالت نامہ جمع کرا دیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پردلائل دیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ کیا اس عدالت کو درخواست کی سماعت کا اختیار ہے؟ اس معاملے پر مطمئن کیا جائے۔

خرم لاکھانی وکیل درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کو قابل سماعت ہونے پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نےریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

عدالت میں درخواست ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔

درخواست گزار فوزیہ صدیقی نے عدالت سے استدعا کی کہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ امریکی عدالت نے 2010 میں ڈاکٹرعافیہ کو 86 سال قید کی سزا سنائی تھی

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.