اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی

image

اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں آج بروز جمعرات دوران ٹریڈنگ 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری دن کے دوران 224 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 10 بج کر 05 منٹ پر 100 انڈیکس 45 ہزار  179 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت 3.57 فیصد اضافے سے 84.19 روپے، ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کی قیمت 1.04 فیصد اضافے سے 6.81 روپے ہوگئی جبکہ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ کی قیمت 4.87 فیصد کمی سے 23.05 روپے ہوگئی۔

وا ضح رہے رواں ہفتے پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی کا رجحان دیکھا جارہا تھا  کیونکہ سرمایہ کار مانیٹری پالیسی میں شرح سود سے متعلق ہونے والے فیصلے کا انتظار کر رہے تھے کہ آیا اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کیا جاتا ہے یا نہیں۔

تاہم، اسٹیٹ بینک کی جانب سے 24 جنوری کو شرح سود میں اضافہ نہیں کیا گیا اور مستقبل میں بھی شرح سود نہ بڑھانے کا عندیہ دیا گیا ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خرید کا رجحان زیادہ ہے اور بیشتر سیکٹرز کے شیئرز کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.