واٹس ایپ پر ’آڈیو پیغام‘ سے متعلق نئی سہولت متعارف

image

سماجی رابطے کی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ’وائس نوٹ‘ سے متعلق نئی سہولت متعارف کرادی۔

ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے ’وائس نوٹ‘ بھیجنے میں مزید آسانی پیدا کردی ہے۔

نئی اپ ڈیٹ کے مطابق اگر آپ واٹس ایپ ویب سے کسی کو ’وائس نوٹ‘ آڈیو پیغام بھیجیں گے تو اسے درمیان میں پاز یعنی روک سکتے ہیں۔

یہ سہولت صارفین کیلئے اس صورت میں بہترین ثابت ہوگی جب وہ اپنا آڈیو پیغام ریکارڈ کررہے ہوں اور کسی دوست کا ایمرجنسی پیغام یا کسی بھی دوسری وجہ کے باعث رکنا پڑے اور آپ اس وقت کافی لمبا وائس نوٹ ریکارڈ کرچکے ہو اور اسے حذف نہیں کرنا چاہتے ہوں۔

ایسی صورت میں آپ اپنا وائس نوٹ وہیں روک کر اپنے دوسرے دوست کو جواب دے سکیں گے یا دیگر کام کرسکیں گے اور بعد میں وائس نوٹ والی چیٹ میں آکر وہیں سے اپنا پیغام مکمل کرکے اسے بھیج سکیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.