پریانکاچوپڑا نے اپنی نانی کی تصویر کیوں شئیر کی؟

image

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے 12مئی نرسوں کا عالمی دن کے موقع پر اپنی نانی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے تمام نرسوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

نرسوں کے عالمی دن کو وہ بھلا کیسے بھُلاسکتی ہیں کیونکہ اداکارہ کی نانی نے انسانی خدمت سے وابستہ شعبے نرسنگ کا اپنایا ہوا تھا وہ ایک پروفیشنل نرس تھیں۔

اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری لکھتے ہوئے پریانکا نے سب سے پہلے نرسوں کےعالمی دن پر انسانی خدمات پر مامور اس پییشےسے جڑے تمام پروفیشنلز کو خراج تحسین پیش کیا۔

پریانکا نے دیکھ بھال کرنے والی بے لوث نرسوں اور اُن کی خدمات کو سراہتے ہوئے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

پریانکااپنے چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ مجھے آپ کی نرسنگ کے حوالے سے وہ کہانیاں دوبارہ سن کر بہت مسرت ہوگی جس نے آپ کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کئے ہوں۔

پریانکا نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ آپ بھی ان کی کہانیاں سنائیں اور اس پیشے سے جڑی نرسوں کا حوصلہ بڑھائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.