ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی

image
ملک اس وقت شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے جو اس ہفتے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائیگی۔

ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے ہفتے کے دوران بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی ۔#heatwave #HeatwaveInPakistan #Heatwaves pic.twitter.com/pocCwRn2C4

— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) May 16, 2022

اس دوران شمالی بلوچستان، پنجاب ، بالائی سندھ، کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دوپہر کے بعد تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا بھی امکان ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر فارکاسٹ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ رواں ہفتے کے آخر تک پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

Most parts of the country are likely to remain in the grip of heat wave like conditions during this week. #heatwave #HeatwaveInPakistan pic.twitter.com/9c48E138ya

— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) May 16, 2022

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے اس سپیل سے ہیٹ ویو سے کچھ راحت ملے گی جبکہ پری مونسون اگلے مہینے کے وسط تک شروع ہو جائے گا ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 18 مئی سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ شہر کراچی میں شدید گرمی کے باعث 4 روز کے دوران ہیٹ اسٹروک کے  شکار 28 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

جناح اسپتال میں 12 ، سول میں 9 اور عباسی شہید میں 4 مریض رپورٹ ہوئے جنہیں جسم میں پانی کی شدید کمی اور تیز بخار کے سبب اسپتال کی ایمرجنسی لایا گیا۔

مزید پڑھیں3 mins agoشیخ خلیفہ کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے، عاصم افتخار

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ کے انتقال سے پاکستان...

10 mins agoضمیر کے مطابق بھی کوئی انحراف کرے تو ڈی سیٹ ہوگا، سپریم کورٹ

آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت میں...

13 mins agoارسا نے خود کہا پانی غائب ہو رہا ہے، جام خان شورو

جام خان شورو نے کہا ہے کہ ارسا نے خود کہا پانی...

24 mins agoسندھ پولیس کو سیاسی طور پر استعمال کیا جارہا ہے، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کو سیاسی طور...

34 mins agoافسوس کی بات ہے عمران خان کے ایک سپاہی سے یہ لوگ اتنا خوفزدہ ہیں، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بڑے افسوس کی بات ہے...

35 mins agoہر حکومت نے عدلیہ کو استعمال کرنے کی کوشش کی ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہر حکومت نے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.