ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

image

کراچی: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 300 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 38 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی اضافے کے بعد ایک لاکھ 18 ہزار 656 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بھی اضافے کے بعد 199 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.