مالی سال 2022-2023 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابقبجٹ میں ٹیکس آمدن کا ہدف 7225 ارب روپے جب کہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 700 سے 900 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔