شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف آج احتجاج کریں گے، عمران خان

image

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف آج احتجاج کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہماری سینئر لیڈر شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سےاٹھایا گیا ہے وہ بہت مضبوط اور نڈر رہنما ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت فاشزم کے ذریعے ہمیں جھکانا چاہتی ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔ ہماری تحریک مکمل طور پر پرامن ہے اور ہم آج اس واقعے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

عمران خان نے کہا کہ کل کور کمیٹی اجلاس کے بعد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو آج ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا ان کے خلاف ڈی جی خان میں پرانا مقدمہ درج ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.