کلیان مباپے کا پی ایس جی کیساتھ معاہدے کو توسیع دینے کا فیصلہ

image

فرنچ فٹ بال اسٹار کلیان مباپے فرانسیسی کلب پی ایس جی کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹار کھلاڑی نے پیرس سینٹ جیرمین کلب کے ساتھ اپنے معاہدے کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق نئے معاہدے کے تحت مباپے 2025 تک کلب کی نمائندگی کریں گے۔

23 سالہ فرنچ فارورڈ کے متعلق خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ پی ایس جی سے راہیں جدا کر کے ریال میڈرڈ میں شامل ہوں گے۔

ریئل میڈریڈ دنیا کے بہترین مانے جانے والے اسٹرائیکر مباپے کے لیے 230 ملین پاونڈ کی رقم دینے کو تیار تھا۔

اگر معاہدہ طے پا جاتا تو فرنچ فٹ بال اسٹار کو 110 ملین پاونڈ سائننگ فیس اور سالانہ 20 ملین پاؤنڈ بطور تنخواہ ملنے تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق مباپے کی جانب سے پی ایس کی کے معاہدے کی توسیع نے دنیا فٹ بال کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

مباپے ہمیشہ سے کہتے تھے کہ ان کے لئے ریئل میڈریڈ کے لیےکھیلنا خواب رہا ہے۔ وہ اب بھی ایک دن ان کے لئے کھیلنا چاہتا ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.