اسرائیل کے ساتھ بہتر تعلقات فلسطین کے مفاد میں ہے، ترک وزیرخارجہ

image

ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اولو کا کہنا ہے کہ انقرہ اور تل ابیب کے درمیان سفارتی تعلقات بہتر ہونے سے فلسطینیوں کو فائدہ ہوگا اور ان کی مدد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے تعلقات کو معمول پر لانے سے تنازع کے پرامن حل پر مثبت اثر پڑے گا۔ جبکہ ترکی اسرائیل فلسطین مذاکرات کی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تعاون پر تیار ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے ایسا اسرائیل کے دو روزہ دورے کے دوران کہا، مولود چاووش 15 سالوں میں پہلے سینئیر قیادت ہے جس نے اسرائیل کا دورہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔

ترک وزیرخارجہ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یائر لپیڈ سے یروشلم میں ملاقات کی، دونوں وزراء نے اس بات پر زور دیا کہ برسوں کی کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات بڑھتے اور ترقی کرتے رہے۔

📡 Dışişleri Bakanı Yair Lapid ile Ortak Basın Toplantısı https://t.co/vO2XwrV9rL

— Mevlüt Çavuşoğlu (@MevlutCavusoglu) May 25, 2022

اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا کہ اس وقت بھی جب سیاسی تعلقات کشیدہ تھے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون مسلسل بڑھ رہا تھا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی ایئرلائنز کو ترکی میں لینڈنگ کی باضابطہ اجازت دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.