مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو اس سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہو گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان چند دن پہلےسپریم کورٹ کو گالیاں دے رہا تھا ،آج اسی سپریم کورٹ کی آڑ لے کر اپنے انتشار کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو چوکنا رہنا ہو گا، ورنہ جانبداری کا تاتر مضبوط ہو گا جو عدلیہ کے لیے بطور ادارہ نقصان دہ ہے۔