لیجنڈری کرکٹر متھالی راج ریٹائر، آئندہ ماہ کیریئر پر فلم ریلیز ہوگی

image

انڈیا کی لیجنڈری کرکٹر سابق کپتان متھالی راج نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق متھالی راج انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کی سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹر تھیں اور سب سے معروف کرکٹر تھیں۔

انہوں نے رواں برس مارچ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں آخری مرتبہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم کی کپتانی کی تاہم انڈین ٹیم 50 اوور کے میچ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں متھالی راج نے لکھا کہ ’آج کے دن میں ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہی ہوں،‘ واضح رہے کہ متھالی راج 2019 میں ٹی20 میچز سے دستبرداری کا اعلان کرچکی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’میں جب بھی فیلڈ میں اُتری ہوں میں نے ہمیشہ انڈیا کو کامیابی دلوانے کے جذبے سے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی ہے۔‘

متھالی راج نے مزید کہا کہ ’میں ترنگے کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کروں گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں سمجھتی ہوں کہ کھیل کو خیرباد کہنے کا یہ بہترین وقت ہے کیونکہ انڈین ٹیم باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کے ہاتھ میں ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے۔‘

نتھالی راج نے 50 اوورز کے دو ورلڈ کپس میں انڈین ٹیم کی قیادت کی اور ٹیم کو فائنل تک پہنچایا۔ انہوں نے 232 ایک روزہ میچز میں 7 سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار 85 رنز بنائے۔

انہوں نے 1999 میں آئرلینڈ کے خلاف اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ انڈیا کی جانب سے ٹیسٹ میں ڈبل سینچری بنانے والی واحد کھلاڑی ہیں، انہوں نے 2002 میں انگلینڈ کے خلاف 214 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.