ممتاز فلمساز جمشید ظفر کا انتقال ہو گیا

image

لاہور: پاکستان کی فلم انڈسٹری (لالی ووڈ ) کے ممتاز فلم ساز جمشید ظفر انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ فلم ساز جمشید ظفر کے بیٹے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔ انہوں ںے اس حوالے اپنی شیئر کی جانے والی پوسٹ میں لکھا کہ میرے والد ایک بہتر جگہ چلے گئے ہیں۔

نامور فلمسار جمشید ظفر کی نماز جنازہ شب دس بجے گارڈن ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ مرحوم جمشید ظفر نے کئی معروف فلمیں پروڈیوس کیں جن میں کون بنے گا کروڑ پتی، ڈاکو اور دوپٹہ جل رہا ہے سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

مرحوم جمشید ظفر فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین بھی رہے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.