کراچی میں موسلا دھار بارش، شہر کے متعدد علاقے جل تھل، ٹریفک کی روانی متاثر

image

کراچی: شہر قائد میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے شہر کے متعدد علاقے جل تھل ہو گئے ہیں، جگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ، شاہراہ فیصل اور برنس روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے، سڑکوں پہ ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

بارش کا پانی سندھ اسمبلی بلڈنگ کے احاطے سمیت بیسمنٹ میں بھی داخل ہوگیا جس کے بعد فوری طور پر نکاسی آب کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

بارش کے بعد شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شرقی و غربی اضلاع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر نکاسی آب کے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں۔

اسلام آباد، راولپنڈی کے کئی علاقے بارش میں ڈوب گئے

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے پمپس لگادیے گئے ہیں اور مرکزی شاہراہوں سے پانی کا نکاس شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے شہر کی صورتحال کو تسلی بخش بھی قرار دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.