انڈیا میں ہندو دیوتاؤں کی توہین کرنے پر مسلمان قصاب گرفتار

image
انڈین ریاست اترپردیش میں پولیس نے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں ایک مسلمان شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔

انڈین چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق طالب حسین نامی شخص کو ہندو دیوتاؤں کی تصاویر والے اخبارات میں مرغی کا گوشٹ لپیٹنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو اترپردیش کے شہر سنبھل میں پیش آیا۔ گرفتار ہونے والا شخص طالب حسین پیشے کے اعتبار سے قصاب ہے اور شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ انہوں نے ہندو دیوتاؤں کی تصاویر والے اخبار کے ٹکڑے میں مرغی کو گوشت لپیٹ کر لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح کیے ہیں۔

سنبھل پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جب پولیس طالب حسین کی دکان پر پہنچی تو انہوں نے اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کیا۔

طالب حسین کے خلاف مقدمہ انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 153 اے (منافرت پھیلانا)، 295 اے (دیوتاؤں یا مذہب کی توہین کرنا) اور 307 (اقدام قتل) کے تحت درج کیا گیا ہے۔

प्रकरण के सम्बन्ध में थाना सम्भल पर सुसंगत धाराओं में अभियोग पंजीकृत कर आरोपी को गिरफ्तार कर लिया गया है, अन्य वैधानिक कार्यवाही की जा रही है ।

— SAMBHAL POLICE (@sambhalpolice) July 4, 2022

سوشل میڈیا پر نظر آنے والی تصاویر میں ایک شخص کو اخبارات کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے اور ان اخبارات پر ہندو دیوتاؤں کی تصاویر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

سنبھل پولیس نے ایک ٹویٹ میں صارفین کو بتایا کہ اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.