وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے شدت سے منتظر

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے حامی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بغیر ن لیگ کی ٹیم نا مکمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قانون سازی، معیشت اور گورننس کے ماہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی کا شدت سے منتظر ہوں۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسحاق ڈار کی رہنمائی پیچیدہ حکومتی امور کے حل کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان واپسی کی تیاری کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ (جولائی) میں وطن واپسی ہو جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.