پاک فوج کی ملک بھرمیں تعیناتی۔۔۔بڑی خبرآگئی

image

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق فیصلہ چاروں صوبوں کی جانب سے درخواست پرکیاگیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر پاک فوج سول آرمڈفورسز کے ساتھ مل کرکام کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات رہے گی اور صوبے جہاں مناسب سمجھیں گے مزید تعیناتی کریں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فوج کوآرٹیکل245کےتحت تعینات کیاگیاہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی محرم الحرام کے دوران فوج تعینات رہےگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.