’خطرناک سانپ‘ ماریں اور انعام پائیں، امریکہ میں 800 افراد کے درمیان انوکھا مقابلہ

image

امریکی ریاست فلوریڈا میں آٹھ سو سے زیادہ افراد اگلے آٹھ دنوں تک جارح مزاج اور خطرناک برمی اژدھے کی تلاش کے لیے نکلیں گے اور اس کے لیے ہزاروں ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

میامی میں اس سالانہ تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے عہدیداروں نے بتایا کہ برمی نسل کے اس خطرناک اژدھے کا شکار باضابطہ طور پر جمعے کی صبح شروع ہوا اور یہ 15 اگست کی شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

فلوریڈا کی خاتونِ اول کیسی ڈی سینٹیس نے کہا کہ ’یہ اہم ہے کیونکہ یہ اژدھا ہمارے مقامی پرندوں، ممالیہ اور رینگنے والے جانوروں کا شکار کرتا ہے۔‘

ایک خبر کے مطابق 2000 کے بعد سے ایورگلیڈس ماحولیاتی نظام سے17 ہزار سے زیادہ برمی اژدھوں کو ہٹایا گیا ہے۔ یہ اژدھے فلوریڈا کے مقامی نہیں ہیں اور یہ پرندوں، ممالیہ اور دیگر رینگنے والے جانوروں کا شکار کرتے ہیں۔

ایک مادہ اژدھا ایک برس میں زیادہ سے زیادہ 100 انڈے دے سکتی ہے۔

حکام کے مطابق سب سے زیادہ اژدھوں کو ہٹانے والوں (چاہے وہ نئے لوگ ہوں یا پیشہ ور شکاری) کے لیے اڑھائی ہزار ڈالرز  تک کے نقد انعامات مقرر کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں طویل ترین اژدھا مارنے والے لیے اضافی انعامات رکھے گئے ہیں۔

مقابلے کے لیے ہر ایک اژدھے کا مردہ ہونا ضروری ہے۔

اگر شکاریوں نے ان اژدھوں ’غیر انسانی‘ طریقے سے مارا یا کسی مقامی سانپ کو مارا تو انہیں نااہلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس مقابلے کے لیے اب تک رجسٹریشن کرانے والے شکاریوں کا تعلق 32 امریکی ریاستوں اور کینیڈا سے ہے۔

مقابلے کی رجسٹریشن فیس 25 ڈالرز ہے جبکہ شرکا کے لیے آن لائن تربیتی کورس مکمل کرنا بھی لازم ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.