خاندانی تنازع پرفائرنگ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

image

 پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں رشتے داروں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحقہوگئے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود کالا منڈی میں قریبی رشتے داروں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں ایک فریق کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین میں بخت زمان، سفید گل پسران سید زمان، محمد ریحان ولد شاہ زمان اور زبیر ولد فضل حمید شامل ہیں جو کہ تازہ دین ماسمہ چمکنی کے رہنے والے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان میں بلال ولد زرداد اور ادریس ولد حاجی افسر و دیگر شامل ہیں جن کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مقتولین اور ملزمان آپس میں چچا زاد بھائی ہیں، پولیس نے ڈیڈ باڈیز کو تحویل میں لے لیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.