جہاں عام پاکستانی نہیں جاسکتے وہاں امریکی سفیرکےلیے ریڈ کارپٹ۔۔۔شیریں مزاری برس پڑیں

image
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کے دو روز  بعد اپنی توپوں کا رخ امریکی سفیر کی جانب موڑ دیا۔تحریک انصاف ڈونلڈ لو اور ڈونلڈ بلوم میں گِھر گئی، پشاور  میں تحریک انصاف کی حکومت نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے گاڑیوں کا تحفہ وصول کیا، ان کے ساتھ میٹنگ کی، آج پارٹی کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے امریکی سفیر  پر توپوں کے دہانے کھول دیے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے لکھا کہ امریکی سفیر اور اس کے گینگ نے طورخم جاتے ہوئے حساس علاقوں پر  پرواز کی اور جائزہ لیتے رہے، جن علاقوں میں عام پاکستانی نہیں جا سکتے وہاں امریکی سفیر کے لیے سرکاری بریفنگ اور ریڈ کارپٹ کا اہتمام کیا گيا۔سابق وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ کیا بلوم وائسرائے ہے اور اس کا نام اور تکبر سب پر حاوی ہے؟ تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ایجنڈے کا ایک اور نکتہ پورا ہوا، کیا ہم غلام ہیں؟امریکی سفیر اور اسکا گینگ طورخم کی راہ میں پاکستان کے حساس علاقوں پر پرواز کرتے ہوئے زمین کا معائنہ کر رہے ہیں جبکہ موصوف کو سرکاری بریفنگ بھی میسر ہے اور قدم رنجہ ہونے کو سرخ قالین بھی!! ان علاقوں میں تو عام پاکستانی بھی قدم نہیں رکھ سکتے! کیا ہم غلام ہیں؟ pic.twitter.com/mHRWuL6Nhl

— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) August 7, 2022امریکی سفیر اور اسکا گینگ طورخم کی راہ میں پاکستان کے حساس علاقوں پر پرواز کرتے ہوئے زمین کا معائنہ کر رہے ہیں جبکہ موصوف کو سرکاری بریفنگ بھی میسر ہے اور قدم رنجہ ہونے کو سرخ قالین بھی!! ان علاقوں میں تو عام پاکستانی بھی قدم نہیں رکھ سکتے! کیا ہم غلام ہیں؟ pic.twitter.com/mHRWuL6Nhl

— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) August 7, 2022


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.