عمران خان سے صلح کرنا ملک سے غداری ہوگی، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض

image

اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دور میں تمام اداروں کو برباد کیا۔

راجہ ریاض نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے ٹکٹ سے منتخب ہوا، میں عرصہ دراز سے اعلان بغاوت کرتا ہوں،ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی مہم کی مزمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: 

عمران خان کو خود بتایا تھا کہ بزدار ہر کام میں کرپشن کررہا ہے، عمران خان نے مجھ سے پوچھا کہ رانا ثناء اللہ کیسے جیت گیا،  رانا ثناء اللہ کا بندوبست میں کرتا ہوں، آج میں مطالبہ کرتا ہوں عمران خان بطور چیئرمین استعفیٰ لیا جائے، پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ابھی اپوزیشن لیڈر ہوں لیکن ناراض رکن ہوں، عمران خان سے صلح کرنا ملک سے غداری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر بلکل صحیح کام کررہا ہے، مجھے اس الیکشن کمشنر پر کوئی اعتراض نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.