چند استعفوں کی منظوری حکومت کی سیاسی چال اور بدنیتی ہے، شاہ محمود قریشی

image

رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چند استعفوں کی منظوری حکومت کی سیاسی چال ہے ، الیکشن کمیشن نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو عمران خان نو حلقوں سے انتخاب لڑیں گے، پک اینڈ چوز کرنا بدنیتی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو برباد کرنے والوں کا مقابلہ سیاسی طور پر کریں گے، پریڈ گراؤنڈ میں جگہ نہ ملی تو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے۔

بے نظیر نے مجھے پنجاب کا صدر بنایا تھا، میں کوئی پیچھے نہیں پڑا ہوا تھا، مجھے ڈھونڈ کر وزیر خارجہ بنایا گیا، قوموں پر جب مشکل وقت آتا ہے قوم کی بچیوں کو کردار ادا کرنا پڑتا ہے، مہربانو بی بی پڑھی لکھی ہیں، صحافی بھی رہی ہیں، خواتین کی حد تک وہ ضرور کمپین کریں گی،   میں بھی کمپین کروں گا اور زین قریشی بھی کمپین کریں گے، موسیٰ گیلانی کے مقابلے کیلئے پارٹی کے پاس مہر بانو سے بہتر امیدوار ہو گا تو وہ زور نہیں دیں گے۔

موسیٰ گیلانی کے مقابلے کیلئے پارٹی کے پاس مہر بانو سے بہتر امیدوار ہو گا تو وہ زور نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین کا فلسفہ سب کو اکٹھا کرنا ہے، امام حسین کی شہادت نے ثابت کر دیا جیت حق کی ہوتی ہے، اس دور میں بھی جنگ حق اور باطل کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.