دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

image

کراچی(شوبز ڈیسک)معروف ٹی وی اینکر و میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ ساجد نے کہا ہے کہ اگر اُن کی بیٹی کوکچھ بھی ہوا تو اس کی ذمے دار سیدہ بشریٰ اقبال ہوں گی۔دانیہ ملک کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں اُن کی والدہ سلمیٰ ساجد کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔سلمیٰ ساجد نے عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میری بیٹی کو کچھ ہوا تو سارا الزام بشریٰ اور یوٹیوبرز پر ہوگا۔دانیہ ملک کی والدہ نے کہا کہ یہ جو آپ دھمکیاں دے رہی ہیں اور الزامات لگا رہی ہیں تو اس پر اللّٰہ آپ سے پوچھے گا۔سلمیٰ ساجد نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ اصلی موت کی وجہ جانیے، اللّٰہ سب جانتا ہے کون صحیح ہے، کون غلط ہے۔واضح رہے کہ عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال اور تیسری اہلیہ دانیہ ملک کے درمیان قانونی جنگ جاری ہے۔دانیہ ملک نے پہلے اعلان کیا تھا کہ عامر لیاقت کی زندگی میں ان سے صلح ہوگئی تھی جبکہ بشریٰ اقبال نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ عامر لیاقت اور دانیہ کی طلاق ہو گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.