ملک کے سب سے بڑے شہر میں تیز بارش، 250 فیڈرز بند، مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

image

کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد میں بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ترجمانکے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر کے 1900 میں سے 250 فیڈرز حفاظتی طور پر بند کیے گئے ہیں۔کے الیکٹرک کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پانی کھڑا ہونے یا کنڈوں کے باعث بجلی بند کی گئی ہے۔یاد رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے 14 اگست تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.