وفاقی دارالحکومت میں 2موٹرسائیکلوں کی ٹکرسے دھماکا،کتنے افرادزخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

image

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں موٹرسائیکل دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں دو موٹرسائیکلوں میں ٹکر کے بعد ایک موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔موٹر سائیکل سواروں کے پاس ڈیٹونیٹرز اوربارودی سامان تھا جس کے باعث دھماکا ہوا۔موٹر سائیکل سوار کے مطابق وہ پتھر توڑنے والا بارودی مواد لے کر جا رہا تھا۔ پولیس نے موٹرسائیکلیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.