الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ،تحریک انصاف نے بڑااقدام اٹھالیا

image

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹمیں چیلنج کر دیا۔پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست دائر کر دی جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کا دو اگست کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.