شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق پیر15اگست کو کیس کی سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دے کر شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.