نکاح رجسٹراروں کے حوالے سے نئی قانون سازی کرنے کا فیصلہ،نکا ح کے حوالے سے نئی شرائط کونسی ہیں

image

لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ بلدیات پنجاب نے نکاح رجسٹراروں کودائرہ قانونمیں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلہ میں یونین کونسلوں سے مزید تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔نکاح رجسٹراروں کی تعلیمی قابلیت،عمر،مدت اور فیس کے حوالے سے ریکارڈ مانگا گیا ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب کے لئے یہ انکشاف ہے کہ یونین کونسلوں میں نکاح رجسٹراروں سے کوئی فیس وصول کی جا رہی ہے نہ ہی تعلیمی قابلیت کی کوئی شرط ہے۔جاری کردہ پرفارما میں فراہم کردہ تفصیلات کی روشنی میں قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جانب سے لاہور کی 274 یونین کونسلوں کے ریکارڈ کے مطابق 3079 نکاح رجسٹرار رجسٹرڈ ہیں۔جن میں تحصیل سٹی 1104،تحصیل شالیمار 638،تحصیل کینٹ 232،تحصیل ماڈل ٹاؤن 835 جبکہ تحصیل رائے ونڈ میں ان کی تعداد 270 ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب کی طرف سے نکاح رجسٹراروں کے لئے سالانہ فیس تعلیمی قابلیت سمیت دیگر شرائط کو شامل کرکے قانون سازی کی جائے گی۔جس کے لئے مسلم فیملی آرڈیننس میں ترامیم کی بھی تجاویز ہیں۔واضح رہے کہ اس وقت یونین کونسلوں میں بغیر کسی خاص کوائف کہ نکاح رجسٹراروں کورجسٹرڈ کیا گیا ہےجس کی رجسٹریشن کی مدت تک مقرر نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.