دوسرا ون ڈے، نیدرلینڈز کو شکست، سیریز پاکستان کے نام

image

پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

روٹر ڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدرلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے آغاز پر ہی نیدرلینڈز کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اوپنر وکرم جیت سنگھ ایک رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ میکس او ڈاؤڈ بھی ایک رن بنا کر حارث رؤٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلیئن لوٹ گئے۔

میزبان ٹیم کے تیسرے کھلاڑی ویسلے بیریسی بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 3 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ ٹام کوپر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 بالز پر 66 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اسکاٹ ایڈورڈ صرف 5 رنز بنا کر ہی جلد پویلیئن لوٹ گئے۔ تیجا ندامانورو بغیر کوئی رن بنائے ہی آؤٹ ہوگئے۔

نیدرلینڈ کی جانب سے بیس ڈی لیڈ نے 89 جب کہ ٹام کوپر نے 66 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حارث روف نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کو میزبان نیدرلینڈز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

نیدرلینڈز کو پہلے میچ میں 16 رنز سے شکست دے کر پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں تیسری پوزیشن پر جگہ بنائی تاہم کلین سوئپ مکمل ہونے پر گرین شرٹس 120 پوائنٹس کے ساتھ میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.