کلاؤڈ برسٹ سے سیر کیلئے آئے 5 دوست بہہ گئے، 2 کی لاشیں مل گئیں،معروف سیاحتی مقام سے انتہا ئی افسوسناک خبرآگئی

image

وادی نیلم(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں رتی گلی جھیل کے قریب کلاؤڈ برسٹ سے آنے والے سیلابی ریلے کی زد میںآکرلاپتہ 5 میں سے 2 سیاحوں کی لاشیں مل گئیں۔ڈپٹی کمشنرنیلم خواجہ اعجازکے مطابق 5 سیاح 13 اگست کو وادی نیلم آئے تھے اور مقامی افراد نے پانچوں سیاحوں کی سیلابی ریلے کی زد میں بہہ جانے کی تصدیق کی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ 5 میں سے دو کی لاشیں دریا نیلم کشن گنگا کے کنارے سے مل گئی ہیں جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔حکام نے بتایا کہ رتی گلی کلاؤڈ برسٹ کے بعد علاقے میں پھنس جانے والے 200 سے زائد سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ سیلابی ریلے سے تین مکانات، منی ہائیڈرل پاوراسٹشن اورچارگاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ماہرین کے مطابق کلاؤڈ برسٹ ایک قدرتی عمل ہے تاہم جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے بعد کلاؤڈ برسٹ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.