شیل پاکستان کا بڑا اعلان، آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ

image

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  شیل پاکستان لمیٹڈ نے پورے پاکستان میں اپنے  فضائی آپریشنز بند کرنے کا فیصلہکرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت شیل کمپنی 4 مقامات کراچی کے جناح ایئرپورٹ، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، سکھر کے بیگم نصرت بھٹو ایئرپورٹ اور نواب شاہ ایئرپورٹ پر ایوی ایشن سے متعلقہ آپریشنز کرتی ہے۔ان ہوائی اڈوں سے متعلق لیز کی میعاد ختم ہونے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت 6 ایئرپورٹس کے آپریشن کے لیے مشترکہ ٹینڈر جاری کیا تھا۔ اس حوالے سے کمپنی کا کہنا تھا کہ 'قانونی تعمیل، مالی اور تجارتی تحفظات سمیت وسیع پیمانے پر عوامل پر غور کرنے کے بعد شیل پاکستان ے ٹینڈر میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق 'شیل پاکستان پاکستان میں اپنے دیگر تمام کاروبار اور آپریشنز جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، جو کہ متاثر نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ شیل ملک میں 'دوسرا سب سے بڑا جیٹ فیول سپلائر' تھا .Shell Pakistan Discontinues Aviation Operations Across Pakistan.@Shell @GovtofPakistan #aviation #Pakistan #TPA #ThePakistanAffairs #ThePKAffairs


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.