چھٹا ٹی 20، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

image

چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد حارث آج اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے جب کہ محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حارث رؤف کی جگہ شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بتایا کہ ٹاس اپنے ہاتھ نہیں، اگر جیت جاتا تو بولنگ کا فیصلہ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو 160 170 رنز تک کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

2️⃣ changes to our playing XI 👇 | pic.twitter.com/JLxqO3aH3c

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2022

واضح رہے سات میچوں کی سیریز میں پاکستان کو تین دو سے برتری حاصل ہے، اگر پاکستان آج کا میچ بھی جیت جاتا ہے تو وہ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

We win the toss and bowl! ⚪️

🇵🇰 🏴󠁧󠁢󠁥󠁮󠁧󠁿 | @IGcom

— England Cricket (@englandcricket) September 30, 2022

یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز: فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی طبیعت ناساز ،ٹیم سے باہر

گزشتہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 146 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز تک محدود رہی۔

قومی ٹیم کی جانب سے حارث روف نے2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ محمد نواز،وسیم جونیئر،افتخار احمد اور عامر جمال نےایک،ایک وکٹ حاصل کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.