ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع

image

حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع  کردی گئی۔ اب ٹیکس گوشوارے31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے بہت سے لوگوں نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ان  کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے سسٹم پر بہت لوڈ ہے۔ پہلے کوارٹر میں 84ارب روپے کے ری فنڈز دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر دی گئی تھی اور ایف بی آر نےاس میں توسیع نہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.