خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کے کیس میں عمران خان پر دوسری مرتبہ جرمانہ عائد

image

 عدالت نے خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کے کیس میں عمران خان پر دوسری مرتبہ جرمانہ عائد کردیا ۔

سیشن کورٹ اسلام آباد  میں عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عمران خان کی جانب سے کیس میں التو اکی درخواست جمع کروائی گئی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ  عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں پیش نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر التوامانگنے پر ایک بار پھرجرمانہ عائد کردیا۔عمران خان کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا 5 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظور کر لی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کے وکلا کی جرح  موخر کردی گئی۔عمران خان اور خواجہ آصف کے وکلا کی مشاورت سے کیس کی سماعت کے لیے  22 اکتوبر آئندہ تاریخ مقرر کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر بھی عمران خان پر  التواکی درخواست پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.