آڈیو لیکس معاملے پرانکوائری کمیشن بنانے کےلیے درخواست سپریم کورٹ میں دائر

image

آڈیو لیکس معاملے پرپی ٹی آئی نےا نکوائری کمیشن بنانے کےلیے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔

آڈیو لیکس معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کے لیےدرخواست پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے دائر کی۔کمیشن سےوزیر اعظم ، رانا ثنااللہ ، اعظم نذیر ، خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق اورراجہ پرویزاشرف سے انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ، رانا ثنااللہ ، اعظم نذیر سمیت نامزد شخصیات کے خلاف کریمنل پروسیڈنگزکی ہدایت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم اور کچھ وفاقی وزرا کی آڈیو لیکس سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہیں۔آڈیو لیکس میں درخواست گزارکو سیاست سے دور رکھنے کے لیے سازش بنائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس میں ایک مجرمانہ سازش کے تحت درخواست گزارکو ٹارگٹ کیا گیا۔درخواست میں اڈیو لیکس کا ٹرانسکرپٹ شامل کیا گیا ۔نئی صورتحال پیدا ہونے پر عدالت سے استدعا ہے کہ نوٹس لے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.