مریم نواز آج لندن روانہ ہوں گی

image

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز آج براستہ دوحہ لندن روانہ ہوں گی۔

پاسپورٹ واپس ملتے ہی مریم نواز نے لندن روانگی کی تیاری پکڑ لی۔ مریم نواز آج براستہ دوحہ لندن روانہ ہوں گی۔

مریم نواز کی فلائیٹ لاہور ائیرپورٹ سے 9:45 پر پرواز کرے گی۔ مریم نواز لندن میں اپنے والد اور بھائی سے ملاقات کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز لندن میں  اپنی ایک سرجری بھی کروائیں گی۔ ممکنہ طور پر مریم نواز کی لندن سے واپسی اپنے والد نوازشریف کے ہمراہ ہو گی۔

مریم نواز اپنے والد، سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملکی سیاسی و معاشی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گی۔

واضح رہے  کہ  مریم نواز تقریباً 3 سال کے بعد اپنے والد سے ملیں گی۔ وہ پاسپورٹ نہ ہونے کے باعث لندن میں اپنے بیٹے جنید صفدر کی تقریبِ نکاح میں بھی شریک نہیں ہو سکی تھیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.