پاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھ کر 809 ارب روپے ہوگیا

image

پاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھ کر 809 ارب روپے ہوگیا۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 25.5فیصدریکارڈ کی گئی ہے ۔ برآمدات ، ایف بی آر ریونیو اور زرعی قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا۔ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ، ترسیلات زر ،درآمدات ، غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ ہوئی۔  گزشتہ برس کے جولائی تاستمبر کے مہینوں میں مالیاتی خسارہ 438 ارب روپے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چار ماہ میں کمی ہوئی اور گزشتہ برس کے5 ارب30 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2ارب 80کروڑ ڈالر ہے۔

جبکہ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں8.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ چار ماہ میں بیرون ملک سے9 ارب90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات ہوئیں جو گزشتہ برس 10 ارب80 کروڑ ڈالر تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.