فیفا ورلڈ کپ: سوئٹزرلینڈ کی خاتون سپورٹر کو سٹیڈیم سے کیوں نکالا گیا

image

فیفا ورلڈ کپ کے ایک میچ سربیا اور سوئٹرز لینڈ میچ کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے سوئٹزرلینڈ کی ایک خاتون سپورٹر کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سپورٹر خاتون نے سربیا کے شائقین کو اشتعال دلانے کی کوشش کی تھی۔

سوئس سپورٹر نے اپنے ہاتھوں سے البانیا کے پرچم پر بنے باز کا نشان بنایا تھا جس سےسربیا کے سپورٹر مشتعل ہو گئے۔

 واضح رہے کہ باز بلقان جنگ کے دوران البانیا کا نشان تھا جسے سربیا کے خلاف جنگ میں استعمال کیا گیا۔ یہ جنگ کوسوو، مقدونیہ اور البانیہ کی تھی۔

سوئس سپورٹر خاتون کی طرف سے باز کا نشان بنانا مخالف ٹیم کے جذبات کو مشتعل کرنے کے مترادف سمجھا گیا ہے جس کے باعث انہیں سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سربیا اور سوئٹرز لینڈ کے درمیان میچ میں سوئس ٹیم تین گول سے جیت گئی تھی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.