bbc-new

2022 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

گوگل کی سرچ تاریخ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال بھر کے دوران پاکستانیوں کی دلچسپیوں میں تنوع رہا اور سیاست، مشہور شخصیات، سرکاری اقدامات، اہم تقریبات، تفریح، ٹیکنالوجی اور خوراک کو مرکزیت حاصل رہی۔
گوگل
Getty Images

گوگل نے 2022 کے دوران پاکستان میں سب سے مقبول انٹرنیٹ موضوعات کا اعلان کیا ہے جن میں صارفین نے دلچسپی لی۔ سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات میں کرکٹ متعلق سرفہرست رہی جبکہ شخصیات میں صحافی ارشد شریف، عامر لیاقت حسین اور کرکٹرر نسیم شاہ بھی شامل رہے۔

گوگل کی سرچ تاریخ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال بھر کے دوران پاکستانیوں کی دلچسپیوں میں تنوع رہا اور سیاست، مشہور شخصیات، سرکاری اقدامات، اہم تقریبات، تفریح، ٹیکنالوجی اور خوراک سے متعلق موضوعات کو مرکزیت حاصل رہی۔

اِس سال ٹی 20 کا عالمی کپ، ایشیا کپ 2022 اور پی ایس ایل 7 سمیت کرکٹ کے حوالے سے تلاش کے رجحان میں تیزی رہی جنھوںنے مجموعی فہرست میں تین بالائی نمبروں پر جگہ بنائے رکھی۔

ملک کے مالی نظام کا عدم تحفظ، سیلاب اور مہنگائی اور احساس (Ehsaas) پروگرام جیسی سرکاری مالی امداد کی سکیموں کی تلاش نے بھی لوگوں کو مشغول رکھا۔

علاوہ ازیں، ملکہ الزبتھ دوم، عامر لیاقت حسین اور صحافی ارشد شریف جیسی مشہور شخصیات نے بھی اِس فہرست میں جگہ بنائی۔

مقبول ترین سرچز

1۔ ٹی 20 عالمی کپ

2۔ ایشیا کپ 2022

3۔ پی ایس ایل 7

4۔ میلبرن ویدر

5۔ موسمی تبدیلی

6۔ احساس پروگرام

7۔ ارشد شریف

8۔ عامر لیاقت حسین

9۔ ملکہ ایلزبتھ دوم

10۔ نسیم شاہ

سنہ 2022 میں پاکستانی فلمیں بھی خبروں پر چھائی رہیں۔ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ فلم اور ٹی وی دونوں شعبوں میں سرفہرست رہی۔ اِس کے بعد ’لندن نھیں جاؤں گی‘ اور ’قائد اعظم زندہ باد‘ جیسی فلمیں رہیں۔

دوسری جانب پاکستانیوں کی ہالی وڈ فلموں میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ’مس مارول‘، ’بلیک ایڈم‘ اور ’ڈاکٹر سٹرینج‘ جیسی فلمیں بھی پانچ اعلی سرچ نتائج میں شامل رہیں۔ مکمل فہرست درجہ ذیل میں موجود ہے؛

سرفہرست فلمیں اور ٹی وی شوز

1۔ مولا جٹ

2۔ مس مارول

3۔ بلیک ایڈم

4۔ تھور لوَ اینڈ تھنڈر

5۔ ڈاکٹر سٹرینج

6۔ لندن نھیں جاؤں گا

7۔ دی بیٹ مین

8۔ قائد اعظم زندہ باد

9۔ صنف آہن

10۔ ہاؤس آف دی ڈریگن

گذشتہ برس، پاکستانیوں نے زیادہ تر سیاست دانوں اور کھلاڑیوں کو تلاش کیا۔

ایشیا کپ اور ٹی 20 عالمی کپ میں، اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے، نسیم شاہ سرفہرست رہے۔

ان کے علاوہ، ملک کی سیاسی صورتحال کے سبب، لوگوں نے وزیر اعظم پاکستان، شہباز شریف کو بھی تلاش کیا۔

علاوہ ازیں، مشہور پاکستانی کرکٹرز مثلاً افتخار احمد، شاداب خان اور محمد رضوان نے بھی بالترتیب اپنی جگہ بنائی۔ مکمل فہرست درج ذیل ہے:

پاکستان
Getty Images

1۔ نسیم شاہ

2۔ پرویز مشرف

3۔ سلمان رشدی

4۔ افتخار احمد

5۔ محمد رضوان

6۔ شہباز شریف

7۔ شاداب خان

8۔ امبر ہرڈ

9۔ اظہر علی

10۔ عمران ریاض خان

ٹیکنالوجی کی زمرے میں مقبول ترین سرچز

گوگل
Getty Images

سنہ 2022 میں، پاکستانیوں نے سمارٹ فونز کے مختلف برانڈز بھی سرگرمی سے تلاش کیے جن میں Infinix،iPhone،Samsungاور Oppo شامل تھے جبکہ Vivo نے بھی اپنے نئے اینڈرائد موبائل فونز متعارف کرانے کے باعث توجہ حاصل کی اور فہرست میں متعدد بار نمایاں رہا۔

1۔ Vivo v23

2۔ iPhone 14 Pro Max

3۔ Oppo F21 Pro

4۔ Vivo Y21

5۔ Vivo v23e

6۔ Realme c35

7۔ Infinix Note 12

8۔ Infinix Hot 12

9۔ Samsung

10۔ Oppo A16

کووِڈ- 19کی پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان میں لوگوں نے تمام بڑے تہوار جوش و جذبے سے منائے اور مختلف اقسام کے کھانوں کی نت نئی ترکیبیں تلاش کرنے کے لیے بھی گوگل کا رْخ کیا۔

تلاش کے زْمرے کھانوں سے، اور بالخصوص دیسی کھانوں سے پاکستانیوں کی رغبت کی عکاسی کرتے ہیں جنھیں ان نتائج میں برتری حاصل رہی۔

مقبول ترین کھانا پکانے کی ترکیبیں

1۔ چکن ریسیپی

2۔ پلاؤ ریسیپی

3۔ شامی کباب ریسیپی

4۔ چکن سوپ ریسیپی

5۔ نگیٹس ریسیپی

6۔ چکن پکوڑ۱ریسیپی

7۔ وائٹ چکن ریسیپی

8۔ املی کی چٹنی کی ریسیپی

9۔ براؤنیز ریسیپی

10۔ ہاٹ اینڈ سور سوپ ریسیپی

مقبول ترین خبریں

عمران خان
Getty Images

پاکستانیوں نے تازہ ترین مقامی اور بین الاقوامی خبروں کے لیے بھی گوگل استعمال کیا جن میں عامر لیاقت حسین کی موت مقبول ترین خبروں کی اِس فہرست میں نمایاں رہی۔ اس کے علاوہ، سنہ 2022ء میں، پاکستانیوں نے مری کے واقعہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں خبروں میں بھی خاصی دلچسپی لی۔لوگوں نے روس-یوکرین تنازع سمیت دنیا بھر میں ہونے والے مختلف واقعات میں بھی دلچسپی لی:

1۔ عامر لیاقت حسین

2۔ یوکرین

3۔ عمران خان

4۔ مری واقعہ

5۔ فاطمہ طاہر

6۔ ارشد شریف

7۔ پرویز مشرف

8۔ سلمان رشدی

9۔ اِقرار الحسن

10۔ سری لنکا بحران

گوگل کی سال 2022ء کی سرچ کے بارے مںی مزید معلومات حاصل کرنےکے لیے، https://trends.google.com/trends/yis/2022/P وزٹ کیجیے۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.