آرزو
Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi, Karachiمجھ کو اتنا تو معتبر کردے
اپنے آنے کی بس خبر کر دے
میرے لفظوں کو تو زباں دے کر
میرے لکھے کو تو امر کر دے
اے خدا دیکھ لوں یہ میں بھی اب
اس کو میرا تو منتظر کر دے
اس سے ملنے کا کوئی رستہ ہو
ہجر کو اس کے مختصر کر دے
بات ایسی کرے یہاں کوئی
ختم دل کا مرے جو ڈر کردے
ہوش مجھ کو نہیں رہا باقی
بات میری تو در گزر کر دے
بات ایسی بھی اب نہیں ارشیؔ
کوئی چپکے سے جو خبر کر دے
More Love / Romantic Poetry






