اے میرے کوزہ گر
Poet: درشہوار By: Suhaira Hassan, Attockمجھے تخلیق ہونا ہے
سو میرے کوزہ گر مجھ کو
بنانے سے زرا پہلے
زرا سا درد و غم لینا
زرا بے چینیاں میرے خمیر جاں میں رکھ دینا
سنو اے کوزہ گر جب تم
مری آنکھیں بناو تو
زرا سے اشک بھی لینا
زرا سی آنکھ کی لالی عصر کے وقت سے لینا
سنو اے کوزہ گر جب تم
یہ میرا دل بناؤتو
یہ رنج و غم بھی اس میں رکھ دینا
اے میرے کوزہ گر پھر مجھے تخلیق کر دینا
مگر بس ایک وعدہ مجھ سے کرنا تم
کہ جب بھی رووں میں
یہ آنکھیں لال ہوں میری
تو میرے ساتھ مل کر تم بھی
دو آنسو بس بہا لینا
More Love / Romantic Poetry






